Time 12 جون ، 2025
پاکستان

مقبوضہ کشمیر سے خاتون شادی کیلئے بارڈر کراس کرکے آئیں تو کیا کیا؟ پاک فوج کے کیپٹن نے دلچسپ قصہ سنا دیا

مقبوضہ کشمیر سے خاتون شادی کیلئے بارڈر کراس کرکے آئیں تو کیا کیا؟ پاک فوج کے کیپٹن نے دلچسپ قصہ سنا دیا
ایک قسط میں لیفٹیننٹ کرنل علی، میجر اسفند یار، کیپٹن شیر جنگ، کیپٹن علی اور صوبیدار نزاکت نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی__فوٹو: اسکرین گریب

پاک فوج کے کیپٹن نے ماضی کا ایک دلچسپ قصہ سنایا جب مقبوضہ کشمیر سے ایک خاتون لائن آف کنٹرول کراس کرکے پاکستان شادی کے لیے آگئی تھیں۔

جیونیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر نشر ہونے والی خصوصی اقساط میں میزبان تابش ہاشمی پاکستانی فوج کے جوانوں کے ساتھ نظر آئے جس میں دلچسپ گفتگو ہوئی۔

ایک قسط میں لیفٹیننٹ کرنل علی، میجر اسفند یار، کیپٹن شیر جنگ، کیپٹن علی اور صوبیدار نزاکت نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

دوران پروگرام کیپٹن علی سے میزبان تابش ہاشمی نے سوال پوچھا کہ یہ کیا قصّہ ہے کہ دوران جنگ بارڈر پر گولیاں آرہی ہیں، گولے آ رہے ہیں مگر آپ کے یہاں ایک خاتون آگئیں اور آپ نے اتنے خطرناک ماحول میں بھی ان کا رشتہ کروا دیا؟

 کیپٹن علی نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اصل میں پاکستانی قوم اور پاک فوج ہمیشہ سے امن کی داعی رہی ہے تو جب ایک خاتون ہمارے پاس ایل او سی کو عبور کرکے آئیں اور ان کے پاکستان میں کچھ لوگوں سے رابطے بھی تھے۔

کیپٹن علی نے بتایا کہ خاتون تھوڑی خوفزدہ تھیں کہ پاک فوج ان کے ساتھ کیا سلوک کرے گی لیکن ہم نے ان کا بالکل اپنی بہن بیٹیوں کی طرح خیال رکھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خاتون کی خواہش اور پاکستانی قوانین کے مطابق ان کی شادی بھی کروائی اور اب الحمدللّٰہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

مزید خبریں :