Time 12 جون ، 2025
پاکستان

سرگودھا: والی بال میچ کے دوران قتل کرنیوالے مجرموں کو مجموعی طور پر 94 سال کی سزا

سرگودھا: والی بال میچ کے دوران قتل کرنیوالے مجرموں کو مجموعی طور پر 94 سال کی سزا
عدالت نے شک کا فائدہ دے کر تیسرے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا/ فائل فوٹو

سرگودھا: والی بال میچ کے دوران ایک کھلاڑی کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے والے مجرموں کو سزا سنادی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج چوہدری انعام الٰہی نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 2 مجرموں کو مجموعی طور پر 94 سال قید 20 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا۔

 اس کے علاوہ عدالت نے شک کا فائدہ دے کر تیسرے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس کے مطابق جرمانے کی رقم مقتول اور زخمی کھلاڑی کے اہلخانہ کو بطور معاوضہ ادا کی جائیگی۔

واضح رہے کہ 2022 میں مجرموں نے والی بال میچ کے دوران ایک کھلاڑی کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا تھا۔

مزید خبریں :