Time 12 جون ، 2025
دنیا

اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد پر آج بحث ہوگی، امریکا،اسرائیل کی مخالفت برقرار

اقوام متحدہ  میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد پر آج بحث ہوگی، امریکا،اسرائیل کی مخالفت برقرار
فوٹو: فائل

نیویارک: اقوام متحدہ میں غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے پر ووٹنگ آج ہوگی،  اس قرار داد کے لیے امریکا اور اسرائیل کی مخالفت برقرار ہے،  قرارداد میں غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

امریکی حکام نے  خفیہ نوٹ کے ذریعے متنبہ کیا ہےکہ جو ممالک اس قرارداد  یا  اگلے ہفتے فلسطین کی دو ریاستی حل سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں اسرائیل مخالف اقدامات کریں گے انہیں امریکی خارجہ پالیسی کے مخالف سمجھا جائےگا اور  ایسی صورتحال میں سفارتی نتائج کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

اسرائیل نے بھی اس قراردادکو سیاسی ڈرامہ قرار دے کر  ممالک سے اس میں شرکت نہ کرنےکا کہا ہے۔

 193 رکنی جنرل اسمبلی میں اس قرارداد کے  واضح  اکثریتی حمایت سے منظور ہونےکا امکان ہے، اگرچہ اس قرارداد کی قانونی حیثیت نہیں تاہم  یہ دنیا کی رائےکی نمائندگی ضرور کرتی ہے۔ 

گزشتہ ہفتے 14 ممالک کی حمایت کے باوجود امریکا نے اسی نوعیت کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو  ویٹو کر دیا تھا۔

مزید خبریں :