Time 13 جون ، 2025
کھیل

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل دلچسپ مرحلے میں داخل

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل دلچسپ مرحلے میں داخل
فوٹو: رائٹرز

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل دلچسپ مرحلےمیں داخل ہوگیا۔

آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 8 و کٹ پر 144رنز بنا لیے ۔ اس کی مجموعی برتری 218 رنز ہوگئی ہے، جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 138رنز بنا سکی۔

لارڈز میں جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوسرے دن بھی بولرز حاوی رہے ، دوسرے دن بھی 14 وکٹیں گریں۔

جنوبی افریقا نے پہلی نامکمل اننگز 43 رنز پر 4ر وکٹ سے آگے بڑھائی ،لیکن اس کے بیٹرز آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی عمدہ بولنگ کا مقابلہ نہ کرسکے، کمنز نے ایک ایک کر کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

افریقی ٹیم ، آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے 212 رنز کے جواب میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اسے پہلی اننگز میں 74 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے بیڈنگھم 45 اور کپتان باووما 36رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلیا نے دوسری اننگز 74رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی لیکن اس کے اسٹار بیٹر ز وکٹ پر نہ ٹھہرسکے اور ایک ایک کر کے آؤٹ ہوتے گئے۔73 کے مجموعی اسکور پر 7 آسٹریلوی بیٹر پویلین لوٹ گئے تھے۔

تاہم دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر144رنز بنائے۔ ایلکس کیری 43رنز کے ساتھ ٹاپ بیٹر رہے۔مچل اسٹارک 16 اور لیون ایک رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

آسٹریلیا کی مجموعی طور پر برتری 218 رنز ہوگئی  ہے۔

مزید خبریں :