Time 14 جون ، 2025
جرائم

کراچی: 13 سالہ لڑکی سے شادی کی کوشش ناکام، دُلہا اور لڑکی کا چچا گرفتار

کراچی: 13 سالہ لڑکی سے شادی کی کوشش ناکام، دُلہا اور لڑکی کا چچا گرفتار
واقعے کا مقدمہ سول لائن تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے—فوٹو: فائل

کراچی: ہجرت کالونی میں 13 سال کی لڑکی سے شادی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ویمن چائلڈ پروٹیکشن سیل اور پولیس نے لڑکی کے چچا اوردُلہا کو گرفتار کرلیا جب کہ واقعے کا مقدمہ سول لائن تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ سندھ چائلڈ میرج ایکٹ اور شادی پر اکسانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کم عمر لڑکی کے والد کا انتقال ہوگیا ہے اور وہ اپنے چچا کے گھر پر رہتی تھی۔

مزید خبریں :