14 جون ، 2025
بھارت میں ہونے والے حالیہ طیارہ حادثے سے ایک ہفتہ قبل بھارتی نجومی کی پیشگوئی وائرل ہوگئی۔
12 جون کو بھارتی شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کا بدقسمت جہاز اڑان بھرنے کے 30 سیکنڈ بعد گرگیا تھا، طیارہ دوپہر ایک بج کر 38 منٹ پر لندن کےلیے روانہ ہوا تھا لیکن ایک منٹ بعد ہی پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی تھی۔
سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں جہاز میں سوار 241 مسافر ہلاک اورایک مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہا تھا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 274 ہوگئی ہے جب کہ طیارے کے گرنے کی جگہ سے ملبہ ہٹانے کی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔
تاہم اب طیارہ حادثے سے ایک ہفتہ قبل ہی بھارتی نجومی شرمستھا کی پیش گوئی وائرل ہوگئی ہے۔
5 جون کو ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں بھارتی نجومی شرمستھا نے اپنی ایک ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں اب بھی بھارت میں طیارہ حادثے اور اس سے ہونے والی تباہی کی پیش گوئی پر قائم ہوں‘ ۔
شرمستھا کی ٹوئٹ میں درج ہے کہ 2025 میں بھارت میں طیارہ حادثے کی خبریں سب کو صدمے میں ڈال دیں گی۔