Time 14 جون ، 2025
پاکستان

سندھ بجٹ: ججز کیلئے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے سے ریسٹ ہاؤس تعمیر کرنے کا فیصلہ

سندھ بجٹ: ججز کیلئے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے سے ریسٹ ہاؤس تعمیر کرنے کا فیصلہ
بجٹ میں محکمہ قانون سندھ و عدلیہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر ایک ارب 75 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کیے ہیں/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ حکومت نے ہائیکورٹ کے ججز کیلئے ہاکس بے کے پر فضا مقام پر 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے ریسٹ ہاؤس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

سندھ حکومت نے نئے مالی سال برائے 2025۔26 میں محکمہ قانون سندھ و عدلیہ  کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر  ایک ارب 75 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔

ان منصوبوں میں عدالت عالیہ کے ججز کے لیے ہاکس بے کے پرفضا مقام پر ریسٹ ہاؤس تعمیر کرنے کا نیا منصوبہ بھی شامل ہے جس کیلئے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

مزید خبریں :