گزشتہ روز اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں پر حملہ کیا اور ان حملوں میں اعلیٰ عسکری قیادت اور سائنسدانوں سمیت 70 سے زائد شہری شہید ہوئے
14 جون ، 2025
ایران کا اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں "آپریشن وعدہ صادق سوم" جاری ہے۔
گزشتہ روز اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں پر حملہ کیا اور ان حملوں میں اعلیٰ عسکری قیادت اور سائنسدانوں سمیت 70 سے زائد شہری شہید ہوئے۔
ایران نے گزشتہ شب جوابی حملہ کیا اور اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں بارش کی جس کے نتیحے میں متعدد عمارتیں تباہ، 4 اسرائیلی ہلاک اور 91 زخمی ہوگئے۔
تل ابیب، حیفہ اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل کے مختلف شہروں میں سائرن بجتے رہے اور میزائل حملوں کے بعد خوفزدہ اسرائیلی شہری جان بچانے کیلئے بنکروں کی جانب بھاگتے رہے۔
ایرانی حکام کے مطابق آپریشن وعدہ صادق سوم کے پہلے تین اسپیلز میں اسرائیل پر 200 سے زائد میزائل داغے گئے اور تل ابیب میں 7 مقامات کونشانہ بنایا گیا۔
ایرانی حملوں میں 9 عمارتیں مکمل تباہ اور سیکڑوں اپارٹمنٹس کو نقصان پہنچا۔
ایران نے تین اسرائیلی ائیربیسزاور تل ابیب میں اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔