15 جون ، 2025
امریکی ریاست منی سوٹا میں سابق اسٹیٹ ہاؤس ڈیموکریٹ اسپیکر میلیسا ہارٹ مین اور ان کے شوہر قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق میلیسا ہارٹ مین اور ان کے شوہر کو منیاپولس میں ان کے گھر میں گھس کر قتل کیا گیا۔
امریکی میڈیا نے بتایاکہ ریاست منی سوٹا کے ڈیموکریٹ سینیٹر جان ہوفمین اور ان کی اہلیہ بھی ایک اور قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئیں۔
قاتلانہ حملے کے دونوں واقعات ایک گھنٹے کے فرق سے پیش آئے۔
امریکی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے حملہ آور پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہوگیا، مشتبہ حملہ آور نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی۔
گورنر منی سوٹا ٹم والز نے کہا کہ میلیسا اور ان کے شوہر کے قتل کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات شروع کردی گئیں۔