15 جون ، 2025
گلوبل مارچ ٹو غزہ میں شرکت کے لیے مصر پہنچے نیلسن منڈیلا کے نواسےکا پاسپورٹ ضبط کرلیا گیا۔
نیلسن منڈیلا کے نواسے (Zwelivelile Mandela) کا کہنا ہے کہ وہ قاہرہ میں چیک پوائنٹ پر موجود ہیں اور ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ گلوبل مارچ ٹو غزہ اسرائیلی ناکا بندی کو توڑنےکی تحریک ہے جس نے غزہ کو قحط کے دہانے پر دھکیل دیا ہے، مارچ میں 80 سے زائد ممالک کے تقریباً 4,000 رضاکار شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے غزہ ڈیل توڑنے کے بعد سے ہی (جسے کئی ماہ گزر گئے) غزہ کا محاصرہ کررکھا ہے جس کے باعث لوگوں کے پاس کھانے پینے کی اشیاء کا ذخیرہ بھی ختم ہوچکا ہے۔