Time 15 جون ، 2025
پاکستان

عراقی فضائی حدود بند ہونے سے زائرین کی محفوظ رہائش و انخلاء کی تیاری جاری ہے: اسحاق ڈار

عراقی فضائی حدود بند ہونے سے زائرین کی محفوظ رہائش و انخلاء کی تیاری  جاری ہے: اسحاق ڈار
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ عراقی فضائی حدود بند ہونے سے زائرین کی محفوظ رہائش و انخلاء کی تیاری  جاری ہے۔

 وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق ایران میں مقیم پاکستانی طلبہ کے انخلاء کے پہلے مرحلے میں 154طلبہ کی واپسی کاانتظام کیا جا رہا ہے،عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین سے سفارتخانہ رابطے میں ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہےکہ عراقی فضائی حدود بند ہونے سے زائرین کی محفوظ رہائش و انخلاء کی تیاری جاری ہے۔

 وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے مطابق  دفتر خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ 24/7 فعال ہے، کرائسز منیجمنٹ یونٹ کے نمبر 0092519207887 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، کرائسز منیجمنٹ یونٹ سے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

مزید خبریں :