15 جون ، 2025
سفارتی ذرائع نے پاکستان سے منسوب ایران اسرائیل جنگ سے متعلق سوشل میڈیا پربیان جعلی قرار دے دیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی جھنڈےاورپاکستان کے پرچم کی تصویرکے ساتھ جاری بیان فیک نیوز ہے اور پاکستان سے منسوب ایران کی حمایت میں جوہری ردعمل کے بیان میں کوئی صداقت نہیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے امریکا کو اسرائیل کے خلاف ردعمل سے آگاہ کرنے کا بیان بےبنیاد ہے۔
سفارتی ذرائع نے بتایاکہ جعلی بیان میں پاکستانی فوج کے ایران کے ساتھ جنگ میں شمولیت کی بات بھی غلط ہے۔