Time 15 جون ، 2025
پاکستان

اگر بھارت پانی روکتا ہے تو پھر پاکستان کے پاس جنگ کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں: بلاول

اگر بھارت پانی روکتا ہے تو پھر پاکستان کے پاس جنگ کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں: بلاول
ہم ہرگز جنگ نہیں چاہتے، پانی ہماری بقا ہے، کسی صورت اپنےحق سے دستبردار نہیں ہوسکتے: چیئرمین پی پی پی— فوٹو:فائل

پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر بھارت پانی روکتا ہے تو پھر پاکستان کے پاس جنگ کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں۔

جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بلاول کا کہنا تھاکہ بھارت کی پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی یو این چارٹرکی خلاف ورزی ہے اور بھارت کی طرف سے پانی روکنا ہمارے وجود کو خطرے میں ڈالنے کے مترداف ہے۔

انہوں نے کہاکہ پانی ہماری بقا ہے، کسی صورت اپنےحق سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔

بلاول کا کہنا تھاکہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کا ہاتھ ہے، ہم نے کبھی نہیں کہا دہشتگردی کی وجہ سے جنگ چھیڑدیں گے، ہم ہرگز جنگ نہیں چاہتے، اگر بھارت پانی روکتا ہے تو پھر پاکستان کے پاس جنگ کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں۔

مزید خبریں :