Time 16 جون ، 2025
پاکستان

کراچی: ہاکس بے کے سمندر میں نہانے والے 3 میں سے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق

کراچی: ہاکس بے کے سمندر میں نہانے والے 3 میں سے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق
مرنے والوں کی شناخت 25سالہ علی حسن اور 25 سالہ جمیل کے نام سے ہوئی: پولیس— فوٹو: فائل

کراچی: ہاکس بے کے سمندر میں تین دوست نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

ریسکیو کے مطابق تینوں دوست گزشتہ روز سمندرمیں نہانے آئے تھے جن میں سے 2 بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے۔

ریسکیو  حکام کا بتانا ہےکہ متوفی دوستوں کے ہمراہ  ہٹ نمبر 40 میں آیا تھا، اس دوران تینوں دوست نہانے کے دوران ڈوب گئے تھے جس کے بعد ایدھی کے غوطہ خوروں نے ریسکیو آپریشن کے بعد ایک دوست کی لاش پہلے دن ہی نکال لی تھی اور ایک لاش کو اب نکالا گیا ہے جب کہ دوسرے کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 25سالہ علی حسن اور 25 سالہ جمیل کے نام سے ہوئی جب کہ فرحان کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا۔

 پولیس حکام کے مطابق سمندر میں نہانے پر پابندی عائد ہے لیکن شہری پابندی کو نظر اندز کردیتے ہیں۔

مزید خبریں :