Time 16 جون ، 2025
جرائم

کراچی: فور کے چورنگی پر واقع ریسٹورینٹ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی

کراچی: فور کے چورنگی  پر واقع ریسٹورینٹ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی
فائرنگ کے بعد ریسٹورینٹ مالک کو فون پر بھتے کیلئے میسیج بھیجا گیا: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: سرجانی فور کے  چورنگی کے قریب ریسٹورینٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ریسٹورینٹ پر فائرنگ کا واقعہ سرجانی فور کے چورنگی پر پیش آیا جس دوران 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ریسٹورینٹ پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے بعد ریسٹورینٹ مالک کو فون پر بھتے کیلئے میسیج بھیجا گیا۔

ریسٹورینٹ مالک نے بتایا کہ اس سے پہلے بھتے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :