جرائم

اسلام آباد: اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ کا مبینہ قاتل گرفتار

اسلام آباد: اسلامک  انٹرنیشنل  یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ کا مبینہ قاتل گرفتار
یہ واقعہ رواں سال اپریل کے مہینے میں پیش آیا تھا جب ایمان نجی ہاسٹل میں اپنی سہیلیوں کے ساتھ مقیم تھی/ فائل فوٹو

اسلام آباد پولیس نے اسلامک  انٹرنیشنل  یونیورسٹی کی  22 سالہ طالبہ ایمان کے قتل میں  ملوث ملزم  کوگرفتارکرلیا۔

یہ  واقعہ رواں سال اپریل کے مہینے میں پیش آیا تھا جب ایمان نجی ہاسٹل میں اپنی سہیلیوں کے ساتھ مقیم تھی ۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد کی اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں جھنگ سے تعلق رکھنے والاملزم واردات کی نیت سے فیروز ہاسٹل میں داخل ہوا تو وہاں موجودلڑکیوں نے شورمچادیا جس پر  ملزم نے انہیں خاموش رہنےکا کہا تاہم لڑکیوں نے مزاحمت کی تواس نےفائرنگ کردی ۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی  ایک گولی 22  سالہ ایما ن کولگی تھی اوروہ موقع پردم توڑ گئی جس کے بعد  ملزم  فرار ہوگیا اورواردات کےبعدروپوش رہا تاہم اب  پولیس نے جدیدٹیکنالوجی کی مددسےملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آبادجواد طارق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’ ملزم فیروز جھنگ کا رہائشی ہے  جس نے  ہاسٹل میں زبردستی گھس کر واردات کی تھی، ملزم   اس سے پہلے بھی ریپ اور موٹر سائیکل چوری کے کیسز میں چالان یافتہ ہے،  ہم اس کیس کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں آگے لے جا رہے ہیں، طالبہ ایمان کو انصاف دلانے کے لیے کیس کا چالان جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا‘۔

مزید خبریں :