Time 17 جون ، 2025
پاکستان

عمران خان نے عالمی حالات کے باعث احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے مؤخر کردی

عمران خان نے عالمی حالات کے باعث احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے مؤخر کردی
بانی پی ٹی آئی کا اسرائیل کے بارےمیں کیا مؤقف ہے ساری دنیا جانتی ہے: عظمیٰ خان— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے عالمی حالات کے باعث احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے مؤخر کردی۔

عمران خان بہن نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ 

جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نورین نیازی کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک عالمی حالات کی وجہ سے مؤخر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو عالمی حالات کے بارے معلومات تھیں اور بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے۔

عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کا اسرائیل کے بارےمیں کیا مؤقف ہے ساری دنیا جانتی ہے۔

مزید خبریں :