Time 17 جون ، 2025
پاکستان

ایران کے معاملے پرحکومت کا مؤقف حق پرمبنی ہے، ایران سے ہمارا مذہبی اور ہمسائیگی کا تعلق ہے: نواز شریف

ایران کے معاملے پرحکومت کا مؤقف حق پرمبنی ہے، ایران سے ہمارا مذہبی اور ہمسائیگی کا تعلق ہے: نواز شریف
حکومت اندرونی اورعالمی سطح پربہترین کام کررہی ہے، اور ایران کے معاملے پر حکومت کا مؤقف حق پرمبنی ہے: صدر ن لیگ—  فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہےکہ ایران کے معاملے پرحکومت کا مؤقف حق پرمبنی ہے، ایران کے خلاف جارحیت ہورہی ہے، ایران سے ہمارا مذہبی، ہمسائیگی اور ثقافتی تعلق ہے۔

لندن میں اپنے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ حکومت اندرونی اورعالمی سطح پربہترین کام کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ایران کے معاملے پرحکومت کا موقف حق پرمبنی ہے، ایران کے خلاف جارحیت ہورہی ہے، ایران سے ہمارا مذہبی، ہمسائیگی اور ثقافتی تعلق ہے۔

انہوں نے  مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کیا، ہماری فوجی صلاحیت دفاع کےلیے ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مجھ میں اور شہبازشریف میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہوفرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں۔

نوازشریف نے مزید کہاکہ مسلم لیگ ن کے اوورسیزکارکن ہمارا اثاثہ ہیں، موجودہ حالات میں سب کومل کرکام کرنا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے کل پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔

مزید خبریں :