17 جون ، 2025
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس فیڈریشن کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔
نوٹس میں پاکستان باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس فیڈریشن لفظ پاکستان کا غیر قانونی استعمال کرنےکا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہےکہ فیڈریشن نہ پی ایس بی سے الحاق یافتہ ہے، نہ ہی تسلیم شدہ، فیڈریشن کو سات دن میں وضاحت جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
نوٹس میں باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس فیڈریشن کو قومی فیڈریشن ظاہر کرنے سےگریز کا حکم دیا گیا ہے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہےکہ یہ معاملہ پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو بھی بھیجا جاسکتا ہے۔