Time 18 جون ، 2025
دنیا

ترک فضائیہ نے ایران پر حملے کیلئے جانیوالے اسرائیلی طیاروں کو وارننگ دیکر اپنی حدود سے باہر نکال دیا

ترک فضائیہ نے ایران پر حملے کیلئے جانیوالے اسرائیلی طیاروں کو وارننگ دیکر اپنی حدود سے باہر نکال دیا
فوٹو: فائل

ترک اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران پر ابتدائی حملے میں شامل اسرائیلی طیارے مختصر وقت کے لیے ترک فضائی حدود میں بھی داخل ہوئے۔

اخبار کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی نشاندہی ہوتے ہی ترک فضائیہ کے ایف 16 طیاروں نے اڑان بھری اور اسرائیلی طیاروں کو خبردار کیا اور واپس جانے کا کہا گیا جس کے بعد اسرائیلی طیارے فوری طور پر ترک فضائی حدود سے نکل گئے۔

ترک اخبار نے مزید دعویٰ کیا کہ نیٹو رکن ہونے کے باعث اور اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک کی جانب سے ترکی کو اسرائیلی حملے کی پیشگی اطلاع تھی۔

ترک اخبار کا مزید کہنا ہے کہ ترک فضائیہ مشرقی سرحد پر چوکس ہے اور  24 گھنٹے فضائی حدود کی نگرانی جاری ہے۔

مزید خبریں :