Time 18 جون ، 2025
پاکستان

جیکب آباد: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

جیکب آباد: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹری سے اترگئیں
دھماکےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا: ایس ایس پی جیکب آباد/ فوٹو سوشل میڈیا

جیکب آباد میں سبزی منڈی کےقریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا۔ 

ریلوے پولیس کے  مطابق دھماکے کے وقت جعفرایکسپریس ریلوے ٹریک پر تھی، دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

ریلوے پولیس کا بتانا ہے کہ ٹریک پر دھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمد رفت معطل کردی گئی۔ 

اس حوالے سے ایس ایس پی جیکب آباد صدام خاصخیلی نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکےکی نوعیت کا تعین کر رہا ہے اور حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ 

مزید خبریں :