18 جون ، 2025
کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی میں کمی آگئی۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق شہر قائد میں آج سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں، اس دوران 25 سے 30کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی جب کہ شام تک ان ہواؤں کی رفتار میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
جواد میمن نے بتایا کہ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے تاہم گرمی کی شدت 40 سے 44 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔
جواد میمن کا کہنا ہےکہ شہر میں گرم موسم کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور آج مطلع ابر آلود رہے گا۔