Time 18 جون ، 2025
دنیا

ویڈیو: ایران نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والا اسرائیلی ڈرون مار گرایا

ویڈیو: ایران نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والا اسرائیلی ڈرون مار گرایا
 ایران نے ایک اور اسرائیلی ایف 35 طیارہ بھی مار گرایا ہے، ایرانی نیوز ایجنسی/ اسکرین گریب  

تہران: ایران نے اپنی سرحدی حدود میں داخل ہونے والے اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔ 

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے تصدیق کی کہ ایرانی دفاعی نظام نے اصفہان شہر میں اسرائیل کا ہرمز ڈرون مار گرایا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے تباہ ہونے والے ڈرون طیارے کی فوٹیج بھی جاری کی اور کہا کہ  ڈرون گزشتہ رات گرایا گیا ہے۔ 

اس کے علاوہ ایرانی نیوز  ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایک اور اسرائیلی ایف 35 طیارہ بھی مار گرایا ہے۔ 

اسرائیلی حکام نے بھی اصفہان میں اپنا ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کی تصدیق کردی  تاہم انہوں نے ایف 35 کی تباہی کی تصدیق نہیں کی۔ 

واضح رہے ایران نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ  اس کے دفاعی نظام نے اسرائیلی کے 4 ایف 35 طیارے مار گرائے ہیں۔ 

مزید خبریں :