18 جون ، 2025
راولپنڈی میں شاپنگ کے بہانےخاتون کوبلاکر زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمےکا ٹرائل مکمل کرلیا گیا۔
راولپنڈی کی ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے مقدمے کی سماعت کی جنہوں نے ملزم طاہر سلیم کو زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر 25 سال قید اور 5 لاکھ روپےجرمانے کی سزا سنائی۔
عدالت نے جرمانےکی عدم ادائیگی پر ملزم طاہر سلیم کو مزید 6 ماہ قید اور ملزم کو متاثرہ خاتون کو 2 لاکھ روپےہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
واضح رہے کہ خاتون سے زیادتی کا مقدمہ مارچ 2024 میں تھانا پیرودھائی میں درج کیا گیا تھا۔