Time 18 جون ، 2025
دنیا

سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے پیزا ٹریکنگ کے ذریعے پینٹاگون کی سرگرمیوں کا کیسے پتا لگایا؟

سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے پیزا ٹریکنگ کے ذریعے پینٹاگون کی سرگرمیوں کا کیسے پتا لگایا؟
اگرچہ پینٹاگون کے اندر کئی کھانے پینے کی جگہیں موجود ہیں مگر وہاں کوئی باقاعدہ پیزا شاپ نہیں ہے: امریکی میڈیا/ فائل فوٹو

امریکا میں بھی کچھ معاملات خفیہ اور رازدارانہ ہوتے ہیں، خاص طور پر جب بات فوجی کارروائیوں کی ہو لیکن ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایسا ہے جس کا کہنا ہے کہ اُس نے پیزا کی ٹریکنگ کے ذریعے امریکی وزارت دفاع کی کچھ سرگرمیوں کا پتا لگا لیا ہے۔

 Pen Pizza Report نامی اکاؤنٹ جسے پینٹاگون پیزا رپورٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، ورجینیا کے شہر آرلنگٹن میں واقع اُن ریسٹورینٹس کی نگرانی کرتا ہے جو پیزا فروخت کرتے ہیں اور وہ لائیو گوگل انڈی کیٹرز سے یہ پتا لگاتا ہے کہ کہاں کتنا رش ہےکیونکہ ایک تھیوری یہ ہے کہ جب پینٹاگون میں سرگرمیاں بڑھتی ہیں تو وہاں سے پیزا آرڈرز بھی زیادہ آنے لگتے ہیں۔ 

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ اس بات کا ممکنہ اشارہ ہے کہ امریکا کی فوجی سرگرمیوں پر پسِ پردہ کچھ بات چیت ہو رہی ہے۔ 

قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ پینٹاگون پیزا رپورٹ نے ہی سب سے پہلے ممکنہ اسرائیل ایران تنازع کی طرف اشارہ دیا، جب غالباً اعلیٰ امریکی حکام صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے پینٹاگون میں جمع ہوئے۔ 

اگر بڑی تعداد میں اہلکار رات گئے تک کام کر رہے ہوں اور انہیں فوری کھانے کی ضرورت ہو تو وہ باہر سے پیزا منگواتے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اگرچہ پینٹاگون کے اندر کئی کھانے پینے کی جگہیں موجود ہیں مگر  وہاں کوئی باقاعدہ پیزا شاپ نہیں ہے۔

 امریکی وزارت دفاع میں تقریباً 30,000 افراد کام کرتے ہیں اور پینٹاگون ترجمان کا کہنا ہے کہ وہاں پیزا کے کئی آپشنز موجود ہیں اور یہ کہ پینٹاگون پیزا رپورٹ کی بتائی گئی ٹائم لائن اصل واقعات سے مطابقت نہیں رکھتی۔

مزید خبریں :