Time 18 جون ، 2025
کاروبار

آن لائن ٹیکسی سروس کریم کا پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان

آن لائن ٹیکسی سروس کریم کا پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان
کریم اگلے ماہ 18 جولائی 2025 سے پاکستان میں اپنی رائیڈ ہیلنگ سروس بند کرنے جارہی ہے: سی ای او/ فائل فوٹو

اسلام آباد: آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق تقریباً 10 سال تک پاکستان میں آپریشن جاری رکھنے اور اپنی سروسز دینے کے بعد آئن لائن ٹیکسی سروس کریم نے پاکستان میں اپنی  رائیڈ ہیلنگ سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

اس بات کا اعلان کریم کمپنی کے سی ای او مدثر شیخہ نے  اپنی لنکڈ اِن پوسٹ میں کیا اور کہا کہ انتہائی افسوس سے میں یہ اعلان کررہا ہوں کہ کریم اگلے ماہ 18 جولائی 2025 سے پاکستان میں اپنی رائیڈ ہیلنگ سروس بند کرنے جارہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ  یہ فیصلہ انتہائی مشکل تھا لیکن پاکستان میں مسلسل بگڑتے معاشی حالات، بڑھتی ہوئی مسابقت اور عالمی سرمایہ کاری کے چیلنجز کے باعث محفوظ اور قابلِ اعتماد سروس مہیا کرنا ممکن نہیں رہا۔

واضح رہے کہ آئن لائن ٹیکسی سروس کریم نے سال 2015 میں پاکستان میں اپنی سروسز کا آغاز کیا تھا اور بہت جلد عوام میں مقبولیت حاصل کی تھی۔ 

مزید خبریں :