18 جون ، 2025
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایران اسرائیل جنگ پر کاروبار کا منفی دن رہا۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1487 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 15005 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 20ہزار 465 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 70 کروڑ شیئرز کے سودے 27 ارب 98 کروڑ روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 170 ارب روپے کم ہوکر 14 ہزار610 ارب روپے ہے۔