Time 18 جون ، 2025
دلچسپ و عجیب

دنیا کا سب سے چھوٹا وائلن جسے صرف مائیکرو اسکوپ سے ہی دیکھا جاسکتا ہے

دنیا کا سب سے چھوٹا وائلن جسے صرف مائیکرو اسکوپ سے ہی دیکھا جاسکتا ہے
یہ وہ وائلن ہے / فوٹو بشکریہ Loughborough یونیورسٹی

سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے چھوٹا 'وائلن' تیار کیا ہے۔

Loughborough یونیورسٹی کے ماہرین نے نانو ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے اس ننھے وائلن کو تیار کیا ہے جس کا حجم مٹی کے ایک ذرے جتنا ہے اور اسے صرف مائیکرو اسکوپ سے ہی دیکھا جاسکتا ہے۔

پلاٹینیم سے تیار شدہ اس آلہ موسیقی کی لمبائی 35 مائیکرونز جبکہ چوڑائی 13 مائیکرونز ہے۔

خیال رہے کہ ایک میٹر کا 10 لاکھواں حصہ مائیکرون کہلاتا ہے۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ وائلن اتنا چھوٹا ہے کہ آسانی سے ایک انسانی بال میں فٹ ہوسکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وائلن کو بجانا ممکن نہیں بلکہ اسے ایک نئے nanolithography سسٹم کی آزمائش کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ سسٹم نانو اسکیل میں اشیا کی تیاری اور تحقیق میں مدد فراہم کرتا ہے۔

بیان کے مطابق اگرچہ دنیا کے سب سے چھوٹے وائلن کی تیاری دلچسپ محسوس ہوتی ہے مگر ماہرین نے اس دوران کافی کچھ سیکھا۔

اس وائلن کی تیاری میں ماہرین کو 3 گھنٹے لگے مگر اس کا حتمی ورژن کئی ماہ میں جاکر مکمل ہوا۔

مزید خبریں :