Time 18 جون ، 2025
کاروبار

وفاقی کابینہ نے پاور سیکٹر کےگردشی قرض پر قابو پانے کیلئے بینکوں سے قرض لینے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے پاور سیکٹر کےگردشی قرض پر قابو پانے کیلئے بینکوں سے قرض لینے کی منظوری دے دی
پاور سیکٹر کے گردشی قرض کی ادائیگی کیلئے بینکوں سے کم شرح سود پر 1275 ارب روپے قرض لیا جائے گا: ذرائع— فوٹو:فائل

وفاقی کابینہ نے پاور سیکٹر کےگردشی قرض پر قابو پانے کیلئے بینکوں سے قرض لینے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پاورسیکٹر کے گردشی قرض کی ادائیگی کیلئے بینکوں سے کم شرح سود پر 1275ارب روپے قرض لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ گردشی قرض میں کمی کیلئے یہ رقم پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض میں اور آئی پی پیز کو ادا ہوگی اور بینکوں سے لیا گیا قرض 6 سال کی مدت میں واپس کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق قرض کی واپسی کیلئے بینکوں کو سالانہ 323 ارب روپے ادا کرنا ہوں گے۔

مزید خبریں :