Time 19 جون ، 2025
کاروبار

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے چھوٹی گاڑیوں پر لیوی کی تجویز مسترد کردی

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے چھوٹی گاڑیوں پر لیوی کی تجویز مسترد کردی
چھوٹی گاڑیوں کی رجسٹریشن صوبوں میں ہو رہی ہے اور گاڑیوں پر ٹیکس صوبوں کا اختیار ہے: شیری رحمان/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں چھوٹی گاڑیوں پر لیوی کی تجویز مسترد کردی گئی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سلیم مانڈی والا کی سربراہی میں ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ چھوٹی گاڑیوں پر ایک ، 2 اور 3 فیصد لیوی کی تجویز دی گئی، چھوٹی گاڑیوں سے حاصل شدہ لیوی الیکٹرک وہیکلز کے فروغ  پر استعمال کی جائے گی۔

اس پر سینیٹر شیری رحمان نے کہا  کہ چھوٹی گاڑیوں کی رجسٹریشن صوبوں میں ہو رہی ہے اور گاڑیوں پر ٹیکس صوبوں کا اختیار ہے۔

بعد ازاں قائمہ کمیٹی نے چھوٹی گاڑیوں پر لیوی کی تجویز مسترد کردی اور غیرملکی آن لائن پلیٹ فارمز پر 5 فیصد ٹیکس کی تجویز منظور کرلی۔

مزید خبریں :