Time 19 جون ، 2025
پاکستان

’دل کا رشتہ ‘کس طرح خواتین کو خود مختار بنا رہی ہے؟

’دل کا رشتہ ‘کس طرح خواتین کو خود مختار بنا رہی ہے؟
اگر آپ بھی رشتہ تلاش کرنے کے لیے آن لائن پلیٹ فارم کا سوچ رہی ہیں تو ’دل کا رشتہ‘ آپ کے لیے ایک محفوظ اور قابل اعتماد انتخاب ہو سکتا ہے

موجود دور جدید ڈیجیٹل دور ہے اور زندگی کے تمام شعبہ جات ڈیجیٹلائزڈ ہو چکے ہیں۔آپ نے کھانا منگوانا ہو، سفر کرنا ہو، خریداری کرنی ہو، بکنگ کروانی ہو، بل جمع کروانے ہوں یا دنیا میں کہیں بھی رابطہ کرنا ہو غرض ہر کام آن لائن ہو رہا ہے۔ 

ایسے میں شادی کے لیے رشتہ ڈھونڈنے کے عمل کو روائتی طریقوں سے ہٹ کر ’دل کا رشتہ ‘ ایپ نے انتہائی آسان بنا دیا ہے۔

یہ ایک ایسی میرج ایپ ہے جو خاص طور پر خواتین کی سہولت، تحفظ اور اعتماد کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے، اس ایپ کا مقصد نہ صرف موزوں رشتے تلاش کرنا ہے بلکہ خواتین کو ایک محفوظ اور بااختیار پلیٹ فارم فراہم کرنا بھی ہے۔

’دل کا رشتہ‘ ایپ پر ہر صارف کی شناخت کی تصدیق ایک لازمی مرحلہ ہے، اس کے لیے قومی شناختی کارڈ، موبائل نمبر کی توثیق اور تصویر کی جانچ جیسے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

ایپ کا خودکار اور ماہر انسانی ماڈریشن سسٹم یہ یقینی بناتا ہے کہ کوئی جعلی یا مشکوک پروفائل فعال نہ رہ سکے، اس عمل سے خواتین کو یہ اعتماد حاصل ہوتا ہے کہ جس شخص سے وہ رابطہ کر رہی ہیں وہ اصلی اور سنجیدہ ہے۔ 

خواتین کے لیے رازداری کا خیال رکھتے ہوئے ’دل کا رشتہ‘ کئی اہم فیچرز فراہم کرتی ہے، جیسے کہ پروفائل کو صرف مخصوص افراد تک محدود رکھنا، تصاویر کو پرائیویٹ رکھنا اور ذاتی معلومات صرف بااعتماد افراد کے ساتھ شیئر کرنا۔ 

اس کے علاوہ، خواتین اپنی مرضی سے یہ طے کر سکتی ہیں کہ کون ان سے رابطہ کرے اور کون نہیں، اگر کسی خاتون کو کسی صارف کا رویہ غیر مناسب یا ہراساں کرنے والا لگے تو وہ فوری طور پر ’رپورٹ‘ یا ’بلاک‘ آپشن استعمال کر سکتی ہے، سب سے اہم یہ بات کہ ایپ پر اسکرین شاٹ بھی نہیں لیا جا سکتا۔

’دل کا رشتہ‘ صرف ایک میرج ایپ نہیںبلکہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں خواتین بااعتماد، بااختیار اور محفوظ طریقے سے اپنا ہم سفر تلاش کر سکتی ہیں، اس کے جدید فیچرز، سخت سکیورٹی اقدامات اور خواتین دوست ماحول کی وجہ سے یہ ایپ ایک ممتاز مقام حاصل کر چکی ہے۔

اگر آپ بھی رشتہ تلاش کرنے کے لیے آن لائن پلیٹ فارم کا سوچ رہی ہیں تو ’دل کا رشتہ‘ آپ کے لیے ایک محفوظ اور قابل اعتماد انتخاب ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں :