Time 19 جون ، 2025
پاکستان

پاکستان نے ایران، عراق، لبنان اور شام کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

پاکستان نے ایران، عراق، لبنان اور شام کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان نے ایران، عراق، لبنان اور شام کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

پاکستانی شہریوں کو ایران، عراق، لبنان اور شام کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

ان ممالک میں مقیم پاکستانی شہریوں کو بھی  انتہائی محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستانی شہری اپنے قریبی پاکستانی سفارت خانوں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

مزید خبریں :