Time 20 جون ، 2025
دنیا

آشنا کے ساتھ پکڑے جانے پر شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی

آشنا کے ساتھ پکڑے جانے پر شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی
یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ہردوئی ضلع میں پیش آیا جہاں ایک شوہر نے طیش میں آکر بیوی کی ناک کاٹ دی/ فائل فوٹو

بھارتی شہری نے آشنا کے ساتھ پکڑے جانے پر بیوی کی ناک کاٹ دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ہردوئی ضلع میں پیش آیا جہاں ایک شوہر نے طیش میں آکر بیوی کی ناک کاٹ دی۔

پولیس نے بتایا کہ رام کھلوان نامی شوہر نے اپنی بیوی پوجا کو فون پر دوسرے مرد کے ساتھ بات کرتے ہوئے سنا اور پھر پیچھا کرتے ہوئے آشنا کے گھر پہنچ گیا جہاں وہ اپنی بیوی کو دیکھ کر آپے سے باہر ہوگیا جس کے بعد دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا۔

پولیس کے مطابق جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ شوہر نے طیش میں آکر آشنا کے سامنے ہی پوجا کی ناک کاٹ دی  جس کے بعد اسے فوری اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے لکھنؤ کے میڈیکل کالج میں منتقل کیا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کی ناک ایک پلاسٹک بیگ میں ڈال کر اسپتال بھجوائی گئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے سرجری کی جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

مزید خبریں :