Time 20 جون ، 2025
دنیا

ویڈیو: فلسطین حمایتی گروپ کے کارکن برطانوی ائیر فورس کے اڈے میں داخل، طیاروں کو نقصان پہنچایا

ویڈیو: فلسطین حمایتی گروپ کے کارکن برطانوی ائیر فورس کے اڈے میں داخل، طیاروں کو نقصان پہنچایا
معاملے کی چھان بین کے لیے پولیس کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں: برطانوی وزارت دفاع/ اسکرین گریب

لندن: فلسطین ایکشن کے کارکنوں نے برطانیہ کی رائل ائیر فورس کے بیس میں داخل ہوکر طیاروں کو نقصان پہنچایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کی حامی تحریک ’فلسطین ایکشن‘ کے کارکنوں نے برطانوی ائیر فوس (رائل ائیر فورس) کے آکسفورڈ شائر میں واقع ائیربیس (RAF Brize Norton) میں داخل ہوکر وہاں کھڑے 2 طیاروں کو نقصان پہنچایا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 لوگ اسکوٹرز پر سوار ہوکر رائل ائیر فورس کے ری فیولنگ کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں تک پہنچے اور پھر آگ بجھانے والے آلات کے ذریعے ان جہازوں کے ٹربائن انجن میں لال رنگ کا اسپرے کیا۔

فلسطین ایکشن گروپ کا کہنا ہے کہ طیاروں کو نقصان اس لیے پہنچایا کیونکہ برطانوی ائیر فورس اسرائیل کو گارگوز بھیجنے، غزہ میں جاسوسی کرنے اور اسرائیلی طیاروں کی ری فیولنگ کرنے کا عملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

برطانوی وزارت دفاع نے رائل ائیرفورس کے جہازوں کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاملے کی چھان بین کے لیے پولیس کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں۔ 

مزید خبریں :