Time 20 جون ، 2025
کاروبار

وزیراعظم کی پی این ایس کے بیڑے میں اضافے کیلئے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت

وزیراعظم کی  پی این ایس کے بیڑے میں اضافے کیلئے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت
سمندر کےراستے تجارت پر سالانہ 4 بلین ڈالر کا قیمتی زر مبادلہ خرچ کرنا پڑ تاہے: وزیراعظم/فوٹوفائل 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز  شریف  نے  پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس دوران بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پی این ایس سی کے پاس مختلف نوعیت کے 10 بحری جہاز ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ سمندر کے راستے تجارت پر قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا قیمتی زر مبادلہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے، 4 بلین ڈالر کا بوجھ ختم کرنے کا لائحہ پلان میں شامل ہونا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 2 ہفتے کے اندر بزنس پلان پیش کرنے اور  پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کردی۔

مزید خبریں :