Time 20 جون ، 2025
دنیا

اسرائیلی طیاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجف، کربلا اور بصرہ کے اوپر سے پرواز کی: عراق

اسرائیلی طیاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجف، کربلا اور بصرہ کے اوپر سے  پرواز کی: عراق
اسکرین گریب

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جمعے کے روز عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجف، کربلا اور بصرہ کے اوپر سے پرواز کی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران عراقی مندوب نے کہا کہ اجلاس شروع ہونے سے کچھ دیر قبل 50 اسرائیلی طیاروں نے عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

اقوام متحدہ میں عراق کے ناظم الامور عباس كاظم عبيد الفتلاوی نے کہا کہ یہ طیارے شام اور اردن کے سرحدی علاقے کی طرف سے آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدا میں یہ 20 طیارے تھے جس کے بعد مزید 30 طیارے عراقی فضائی حدود میں داخل ہوئے جو جنوبی عراق کی جانب جارہے تھے، یہ طیارے کربلا، نجف اور بصرہ کے اوپر سے گزرے۔

عراقی مندوب نے مزید کہا کہ عراقی فضائی حدود کی یہ خلاف ورزی دراصل بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

عباس كاظم عبيد الفتلاوی کا کہنا تھا کہ یہ پروازیں ان مقدس شہروں اور مقامات کے لیے خطرے اور ہمارے عوام کے لیے ان مقامات کی اہمیت کے پیش نظر شدید عوامی ردعمل کی وجہ بن سکتی ہیں۔

مزید خبریں :