Time 21 جون ، 2025
پاکستان

کرپشن کیسز میں گرفتار ملزم کو رہا کرنے کا الزام، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ نیب میں طلب

کرپشن کیسز میں گرفتار  ملزم کو رہا کرنے کا الزام، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ نیب میں طلب
ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ اقبال میمن پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پیسے لےکرقیدی کورہاکیا تھا/ فائل فوٹو

کراچی:  نیب نے کرپشن کیسز میں گرفتار محکمہ آبپاشی کے انجینیئر  کو  پے رول پر رہا کرنے کے الزام میں  ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ اقبال میمن کو طلب کرلیا۔

نیب حکام کے مطا بق ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ اقبال میمن نےکرپشن کیسزمیں گرفتارمحکمہ آبپاشی کےانجینئرکو  پے رول پر رہا کیا تھا، انجینیئر انڈر ٹرائل قیدی تھا جسے وزیراعلیٰ کی اجازت کے بغیر رہاکیاگیا۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ اقبال میمن پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پیسے لےکرقیدی کورہاکیا تھا۔

نیب نے  انڈرٹرائل ملزم کو رہاکرنےکے الزام میں اقبال میمن  کے خلاف کارروائی کی، تفتیش کے تحت  اقبال میمن کو ریکارڈ سمیت 24 جون کو کراچی دفتر طلب کرلیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈی جی نیب کی جانب سے معاملےکی انکوائری کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔

مزید خبریں :