Time 21 جون ، 2025
جرائم

مظفرگڑھ میں خاتون سے تھانے میں مبینہ زیادتی

مظفرگڑھ میں خاتون سے تھانے میں مبینہ زیادتی
خاتون نے الزام لگایا کہ روزنامچہ لکھنے والے ملازم نے اے ایس آئی کے کمرے میں زیادتی کی: پولیس/ فائل فوٹو

مظفرگڑھ کے تھانہ صدر میں خاتون سے مبینہ زیادتی کی گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کو اپنے اغوا کے مقدمے میں میڈیکل کرانے کے لیے تھانے بلایا  گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے الزام لگایا کہ روزنامچہ لکھنے والے ملازم نے اے ایس آئی کے کمرے میں زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید خبریں :