21 جون ، 2025
گوجرانوالا میں نشئی باپ نے بیٹیوں پر ڈنڈوں سے تشدد کرکے ایک بیٹی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کمرے میں آئس کا نشہ کررہا تھا ، بیٹیاں کمرے میں گئیں تو ملزم نے ڈنڈوں سے بیٹیوں کو مارنا شروع کردیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ باپ کے وحشیانہ تشدد سے 7 سالہ بیٹی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کے وقت بچیوں کی والدہ گھر میں موجود نہیں تھی جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔