Time 22 جون ، 2025
پاکستان

جماعت اسلامی کا ایران پر امریکی حملے کےخلاف کل یوم احتجاج منانے کا اعلان

جماعت اسلامی کا ایران پر امریکی حملے کےخلاف کل یوم احتجاج منانے کا اعلان
واشنگٹن کے خلاف پیر کے روز ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمان— فوٹو:فائل

جماعت اسلامی نے ایران پرامریکی حملے کے خلاف کل یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے امریکی حملے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا اور کہا کہ واشنگٹن کے خلاف پیر کے روز ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ امریکا نے فوری یہ جنگ بند نہ کی تو احتجاجی تحریک کو مزید منظم کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ امریکا نے ایران پر بنکر بسٹر بموں اور میزائلوں سے حملہ کردیا۔ فردو، نطنز اور اصفہان کی تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ حملہ کر کے امریکا بھی اسرائیل کی ایران پر مسلط کردہ جنگ میں شامل ہوگیا۔

مزید خبریں :