22 جون ، 2025
خضدار میں قبائلی رہنما میر عطا الرحمان مینگل قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق خضدارکی تحصیل وڈھ کے علاقے آڑ نجی کے مقام آواک پر عطا الرحمان مینگل پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے باعث میر عطاالرحمان مینگل جاں بحق اور ان کا بیٹا مطیع الرحمان مینگل زخمی ہوگیا۔
میرعطا الرحمان مینگل سابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر محمد نصیر مینگل کے بڑے بیٹے تھے۔