Time 23 جون ، 2025
پاکستان

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا
فوٹو: فائل

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔

راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، شمس آباد 15، سیدپور میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش سے گرمی اور حبس میں کمی آگئی۔

محکمہ واسا کے مطابق  نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، بارش کے پیش نظر انتظامات مکمل ہیں۔

محکمہ واسا کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں عملہ اور مشینری تعینات ہے، راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقوں آئی آئی چند دیگر روڈ، صدر اور ایم اے جناح روڈ میں صبح سویرے بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے ۔تاہم اسلام آباد،بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :