Geo News
Geo News

Time 23 جون ، 2025
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا اور متعلقہ حکام شریک ہوئے / فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں اسرائیل ایران جنگ سے پیدا شدہ صورتحال اور جنگ سے بالخصوص خطے کی صورتحال اور اثرات پر غور  کیا گیا جب کہ اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور  ہوا۔

تاہم اجلاس اب ختم ہوگیا۔