Time 23 جون ، 2025
انٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاکر ربیکا خان نے اپنی مایوں پر کتنا مہنگا جوڑا پہنا؟

ٹک ٹاکر ربیکا خان  نے اپنی مایوں پر کتنا مہنگا جوڑا پہنا؟
ربیکا اور حسین کی مایوں کے ایونٹ میں جوڑے کے قریبی رشتے داروں، دوست احباب سمیت ٹک ٹاکرز نے شرکت کی/ فوٹو سوشل میڈیا

اداکار کاشف خان کی بیٹی اور مشہور ٹک ٹاکر ربیکا خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

گزشتہ برس ربیکا خان اور حسین ترین کی بات پکی، ڈھولکی، مایوں اور مہندی جیسے تمام ایونٹس منعقد کیے گئے تھے جس کے بعد منگنی کی تقریب پر ان تقریبات کا اختتام ہوا تھا جب کہ مداحوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جوڑے کو  تنقید کا بنایا تھا۔

تاہم اب ربیکا اور حسین ترین  کی شادی کی تقریب کا آغاز ہوچکا ہے جس میں پہلے ڈیٹ فکس پھر ڈھولکی اور اب ایک بار پھر مایوں کا انعقاد کیا جاچکا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

ربیکا اور حسین  کی  مایوں کے ایونٹ میں جوڑے کے قریبی رشتے داروں، دوست احباب سمیت ٹک ٹاکرز نے شرکت کی۔

مایوں کی تقریب میں انہوں نے زرد رنگ کی خوبصورت پشواس زیب تن کی اور اس سوٹ کی خاص بات اس پر اوڑھا گیا خاص طور پر  تیار  پھولوں کادوپٹہ ہے۔

اس سے قبل ایسا ہی خوبصورت پھولوں کا  دوپٹہ  بھارت کی ارب پتی شخصیت اور امبانی فیملی کی بہو رادھیکا مرچنٹ  بھی اوڑھ چکی ہیں۔

 دوسری جانب حسین نے مایوں کیلئے آف وائٹ اور اورنج رنگ کے کنٹراسٹ کرتا شلوار کا انتخاب کیا۔

جوڑے کی قیمت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر ربیکا خان کی مایوں کی ایک وائرل ویڈیو میں ٹک ٹاکر نے اپنے جوڑے کی قیمت کا بھی  انکشاف کیا۔

وائرل  ویڈیو میں ایک ٹک ٹاکر نے ربیکا سے مایوں کے جوڑے کی قیمت پوچھی جس پر جس پر ربیکا نے پہلے تو قیمت بتانے سے انکار کردیا۔

بعد ازاں قائل کرنے پر ربیکا خان نے جوڑے کی قیمت 4 سے 5 لاکھ روپے بتائی۔