Time 23 جون ، 2025
کاروبار

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 3855 پوائنٹس گرگیا

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 3855 پوائنٹس گرگیا
حصص بازار میں 59 کروڑ شیئر کے سودے 23 ارب روپے میں طے ہوئے— فوٹو:فائل

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر شدید اثرات سامنے آنے لگے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 3855 پوائنٹس کم ہوکر 116167 پربند ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک مرحلے پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 4000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوچکی تھی مگر اس کے بعد 500 پوائنٹس کی ریکوری دیکھی گئی۔

حصص بازار میں 59 کروڑ شیئر کے سودے 23 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 473 ارب روپے کم ہوکر 14063 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :