Time 24 جون ، 2025
جرائم

جنوبی وزیرستان: ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر 2 خواتین جاں بحق

جنوبی وزیرستان: ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر 2 خواتین جاں بحق
جاں بحق اور زخمی افراد تحصیل برمل سے وانا آرہے تھے کہ فائرنگ کی زد میں آئے: ڈپٹی کمشنر/ فائل فوٹو

پشاور: جنوبی وزیرستان میں ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان ہونے والی فائرنگ کی زد میں عام شہری بھی آگئے۔ 

ڈپٹی کمشنر ناصرخان کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے منڈی کول میں ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر  2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ 

ڈی سی نے بتایا کہ فائرنگ کی زد میں آنے سے مزید 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا گیا ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر ناصرخان کا بتانا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد تحصیل برمل سے وانا آرہے تھے کہ فائرنگ کی زد میں آئے۔

مزید خبریں :