کھیل

ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
پہلے فریم میں آصف کو 16-27 سے شکست ہوئی لیکن اس کے بعد انہوں نے کمبوڈیا کے کیوئسٹ کو لگاتار پانچ فریم سے ہرایا— فوٹو:فائل

پاکستان کے محمد آصف ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

 پری کواٹر فائنل میں محمد آصف نے کمبوڈیا کے کیوئسٹ کو شکست دی ، پاکستان کے محمد سجاد اور اویس منیر کو پری کواٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا

سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے پری کواٹر فائنل میں پاکستان کے محمد آصف نے کمبوڈیا کے نیاننگ ٹولہ کے خلاف شاندار کھیل کا پیش کیا۔

پہلے فریم میں آصف کو 16-27 سے شکست ہوئی لیکن اس کے بعد آصف نے لگاتار پانچ فریم جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

محمد آصف کی کامیابی کا اسکور 25-48، 32-35، 9-52، 35-43 اور 10-40 رہا۔

چیمپئن شپ میں آخری امید پاکستان کے محمد آصف سے ہے جن کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ ملائیشیا کے کیوئسٹ سے ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان کے محمدسجاد اور اویس منیر کو پری کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اویس منیر کو ہانگ کانگ کے کیوئسٹ نے 3کے مقابلے میں 5 فریم سے شکست دی جبکہ محمد سجاد کو سنگاپور کے سنی وینگ نے 0-5 سے ہرایا۔

مزید خبریں :