Time 24 جون ، 2025
جرائم

حیدرآباد: نادرا کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

حیدرآباد: نادرا کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
فوٹو: فائل

نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے نادرا کے حساس ڈیٹا کو چرا کر فروخت کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق ملزمان عبدالحکیم اور محسن اقبال کو حیدرآباد کی ہٹڑی بائی پاس کے مقام سے گرفتار کیا گیا جہاں دونوں ملزمان آج ملنے کے لیے آئے تھے۔ 

ملزمان پر نادرا کے حساس ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی اور ڈیٹا کو آن لائن فروخت کرنےکا الزام ہے۔دونوں ملزمان میں سے ایک کا تعلق نادرا سے ہی ہے۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے عدالت سے ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :