Time 25 جون ، 2025
جرائم

کراچی: عید الاضحیٰ کے موقع پر مویشی چھیننے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

کراچی: عید الاضحیٰ کے موقع پر مویشی چھیننے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
گاڑیوں پر پولیس لائٹ لگا کر اور پولیس کیپ پہن کر مال مویشی والی گاڑیوں سے مویشی چھینتے تھے: ملزم کا انکشاف/ فائل فوٹو

کراچی  میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی چھیننے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ سے پولیس نے عید الاضحیٰ سے قبل مویشی چھیننے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کیا جس کی شناخت بلاول کے نام سے ہوئی جب کہ ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیاگیا ہے۔

پولیس کے  مطابق ملزم نے انکشاف کیا کہ گاڑیوں پر پولیس لائٹ لگا کر اور پولیس کیپ پہن کر مال مویشی والی گاڑیوں سے مویشی چھینتے تھے۔ 

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم پر 5 مقدمات گڈاپ سٹی اور میمن گوٹھ تھانے میں درج ہیں۔

دوسری جانب ایک اور کارروائی میں گڈاپ پولیس نے 15 کلو سے زائد ہیروئن برآمدگی کے 2کیسز میں مطلوب منشیات فروش امیر گل کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم امیر گل اینٹی نارکوٹکس گلشن اقبال تھانے کے 2کیسز سے بھی مفرور ہے اور ملزم 15کلو سے زائد ہیروئن چھوڑ کر مفرور ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :