Time 26 جون ، 2025
جرائم

کراچی: پنکچر کی دکان پر سویا ہوا شخص چھریوں کے وار سے قتل

کراچی: پنکچر کی دکان پر سویا ہوا شخص چھریوں کے وار سے قتل
واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے جب کہ مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے/ فائل فوٹو

کراچی: پنکچر کی دکان پر سوئے ہوئے شخص کو نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹراے4  میں پیش آیا جہاں تیز دھار آلے سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت مستقیم کے نام سے ہوئی اور مقتول نے چند روز قبل پنکچر کا کیبن لگایا تھا،  مستقیم کیبن میں سو رہا تھا، اسی دوران حملہ ہوا اور نامعلوم افراد نے چاقو کے وار سے اسے قتل کیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے جب کہ مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :